Urdu News and Media Website

مسلمان ہونے پر شرمندہ محسوس کروایا جا رہا ہے:بھارتی مسلمان

نئی دہلی(ویب ڈیسک)ہمیں بھارتی مسلمان ہونے پر شرمندہ محسوس کروایا جا رہا ہے،ایسا کہنا ہے ایک بھارتی مسلمانوں کا۔
تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ایک ویڈیو میں ایک بھارتی مسلمان کا کہنا ہے کہ وہ ایک بھارتی مسلمان ہے اور اُس کو مسلمان ہونے پر اور بھارتی ہونے پر شرمندہ محسوس کروایا جا رہا ہے، مودی سرکار بھارت کے مسلمانوں کے صبر کا امتحان لے رہی ہے۔
بھارتی مسلمان نے کہا کہ مسلمانوں کے صبر کے امتحان کے ساتھ ہی بھارت کے ہندوؤں کی شرم کا بھی امتحان ہے کہ جب ہم مسلمانوں سے ہماری شہریت لی جائے گی تو ہندو ہمارا ساتھ دیں گے یا پھر چُپ ہوکر سارا تماشہ دکھیں گے اور تالیاں بجائیں گے۔
بھارتی مسلمان نے اپنے ویڈیو پیغام میں بھارتی ہندوؤں سے اپیل کی کہ اگر آپ کو مودی سرکار کا مسلمانوں کی شہریت کے خلاف فیصلہ درست لگتا ہے تو آپ لوگ کھڑے ہوکر تالیاں بجائیں اور اگر آپ کو یہ فیصلہ غلط لگتا ہے تو آپ سڑکوں پر نکلیں اور اِس فیصلے کے خلاف احتجاج کریں۔
بھارت میں شہریت سے متعلق متنازع قانون کے خلاف احتجاج کی لہر کئی ریاستوں تک پھیل گئی ہے، بھارتی ریاستوں کی سڑکیں میدان جنگ کا منظر پیش کر رہی ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.