Urdu News and Media Website

بھارت کی جانب سے پرویزمشرف کو بڑی پیشکش

اسلام آباد(ویب ڈیسک)بھارت کی طرف سے سابق صدر جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف کو بھارتی شہریت دینے کی پیش کش کر دی گئی۔
بھارتیہ جنتا پارٹی کے رہنما ،راجیہ سبھاکے رکن اور سابق وزیرسبرامنیم سوامی نے پرویز مشرف کو بھارتی شہریت کی پیشکش نئے شہریت بل کے تحت ترجیحی بنیادوں پردی ہے۔
انہوں نے ٹویٹ کیا کہ اگر پرویز مشرف بھارتی شہریت لینا چاہیں تو لے سکتے ہیں۔ خود کو ہندووں کی نسل تسلیم کرنے والے بھی شہریت حاصل کرسکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ مشرف کا تعلق دریا گنج سے ہے اور انہیں پاکستان میں ظلم کا سامنا ہے، لہٰذا وہ نئے قانون کے تحت بھارتی شہریت لے سکتے ہیں۔
بی جے پی رہنما کا مزید کہنا ہے کہ جس طرح سے پاکستان کے سابق صدر پرویز مشرف کو پریشان کیا جارہا ہے، اس کے بعد ہم فاسٹ ٹریک کی بنیاد پرانہیں شہریت دے سکتے ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.