Urdu News and Media Website

ڈسکہ کی اہم خبریں

چیئرمین یوسی راجہ گھمان کی اہلیہ وفات پاگئیں
ڈسکہ(پرویز عالم بٹ) چیئرمین یوسی راجہ گھمان چوہدری غلام باری گورائیہ کی اہلیہ رضائے الہی سے وفات پاگئیں مرحومہ کو نماز جنازہ کے بعد ان کے آبائی قبرستان دھامونکے میں سینکڑوں سوگواروں کی موجودگی میں سپرد خاک کر دیا گیا مرحومہ کی نماز جنازہ میں علاقہ کی سیاسی ،سماجی ،مذہبی شخصیات ،وکلاء ،تاجر ،صحافیوں و دیگر شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے شرکت کی۔

حاجی شوکت علی چیف کوآرڈینٹر منتخب
ڈسکہ(پرویزعالم بٹ) حاجی شوکت علی ساہی آف دھیدووالی چیف منسٹر یوتھ موبائل کمیٹی کے ضلعی چیف کوآرڈینٹر منتخب نوٹیفکیشن جاری گزشتہ روز صوبائی چیف کوآرڈینٹر میاں علیم انجم نے حاجی شوکت علی ساہی آف دھیدووالی کو چیف منسٹر یوتھ موبائل کمیٹی ضلع سیالکوٹ کا چیف کوآرڈینٹر منتخب کرتے ہوئے نوٹیفکیشن جاری کردیا حاجی شوکت علی ساہی کو ضلعی کوآرڈینٹر بننے پر ایم پی اے محمد آصف باجوہ ،رانا وسیم اشرف،سیاسی سماجی شخصیات ،مسلم لیگ ن کے عہدیداروں اور ورکرز ودیگر نے مبارکباد دی۔

فضائی آلودگی پیدا کرنے پر ایک شخص کے خلاف مقدمہ درج
ڈسکہ(پرویزعالم بٹ)پابندی کے باوجود پلاسٹک جلا کر فضائی آلودگی کر نے پر ایک شخص کے خلاف مقدمہ درج تفصیلات کے مطابق موضع منڈیکے گورائیہ میں دکاندار سلیم قیصر سڑک کنارے پلاسٹک کو جلا فضا کو آلودہ کررہا تھا کہ تھانہ صدر پولیس نے دوران گشت اسے رنگے ہاتھوں پکڑ کر اس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ۔

چور تالے توڑ کر دوکان سے نقدی لے اڑے
ڈسکہ(پرویز عالم بٹ) نامعلوم چور دکان کے تالے توڑ کر نقدی چرا لے گئے تفصیلات کے مطابق موضع بدوکے چیمہ کا رہائشی شہباز احمد اپنی دکان بند کرکے گھر چلا گیا اس کی عدم موجودگی میں نامعلوم چوردکان کے تالے توڑ کر دکان سے 30ہزار روپے نقدی چرا کر لے گئے صبح دکان آنے پر وقوعہ کا علم ہوا تھانہ موترہ پولیس نے نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔

لاپرواہی سے ڈرائیونگ کر نے پرٹرک ڈرائیور کے خلاف مقدمہ درج
ڈسکہ(پرویز عالم بٹ)تیزر فتاری سے ڈرائیونگ کر نے پر مقدمہ درج تفصیلات کے مطابق ڈرائیور عثمان اسلم ٹرک نمبریTHK/618غفلت لاپرواہی اور تیز رفتاری کے ساتھ چلا رہا تھا کہ لاری اڈا پر کھڑے ٹریفک سٹاف اے ایس آئی اشرف نے اسے روک کر ٹرک کو قبضہ میں لے کرڈرائیور کے خلاف تھانہ سٹی ڈسکہ میں مقدمہ درج کر ادیا ۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.