Urdu News and Media Website

نیب ریفرنس:حسن اور حسین نواز کے شیئرز منجمد

اسلام آباد(نیوزنامہ)نیب ریفرنس میں احتساب عدالت نے حسن اور حسین نواز کے نا قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرنے کے بعد اب ان کے مختلف کمپنیوں میں شیئرز منجمد کرنے کی احکامات جاری کر دیئے ہیں۔ اسلام آباد کی احتساب عدالت نے نیب ریفرنس میں عدم پیشی پر سابق وزیراعظم نوازشریف کے صاحبزادوں کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کررکھے ہیں۔تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت میں حسن اور حسین نواز کے خلاف نیب ریفرنسز پر سماعت ہوئی جس میں عدالت نے نیب کی رپورٹ کے بعد ایس ای سی پی کو حسن اور حسین نواز کے شیئرز منجمد کرنے کی ہدایت کردی۔ نیب حکام کی جانب سے  پیش کی جانے والی رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ ایس ای سی پی کے مطابق حسن اور حسین نواز کے 6 کمپنیوں میں شیئرز ہیں۔

تبصرے