Urdu News and Media Website

سردیوں میں بنائیں آسان اور مزیدار ٹماٹر کا سوپ

لاہور(ویب ڈیسک)سردیوں کے موسم میں جب گرما گرم سوپ کی بات کی جائے تو ہم سب کے منہ میں پانی آجاتا ہے، یہ موسم اپنے ساتھ بے شمار سوغات بھی ساتھ لے کر آتا ہے اور اس سے ہم سب خوب لطف اندوز بھی ہوتے ہیں۔

آج ہم آپ کی سردیوں کو مزید مزیدار بنانے کے حوالے سے گرما گرم ٹماٹر کے سوپ کی ترکیب بتاتے ہیں۔

جی ہاں! اس ترکیب کے ذریعے گھر بیٹھے گرما گرم ٹماٹر کا سوپ تیار کر سکتے ہیں۔

ٹماٹر کا سوپ بنانے کے لیے اجزاء

1. ایک بڑا چمچ زیتون کا تیل

2. ایک باریک کٹی ہوئی پیاز

3. آٹھ باریک کٹے ہوئے بڑے ٹماٹر

4. 400 ملی لیٹر مکس سبزیوں سے بنی یخنی

5. چار بڑے چمچ ٹماٹو کیچ اپ

6. چار چٹکی اوریگانو

7. نمک اور کالی مرچ حسبِ ذائقہ

8. دہی گارنشنگ کے لیے

ٹماٹر کا سوپ کی ترکیب

1. سب سے پہلے ایک پین میں زیتون کا تیل ڈال کر درمیانی آنچ پر گرم کیجیے اور تیل گرم ہونے کے بعد اس میں باریک کٹی پیاز کو ہلکا سا بھون لیجیے اتنی کہ وہ نرم ہوجائے۔

2. اب اس میں باریک کٹے ٹماٹر، سبزیوں کی یخنی، کیچ اپ، اوریگانو، نمک اور کالی مرچ ڈال کر اُبلنے کے لیے چھوڑ دیں۔

3. اُبال آنے کے بعد سوپ کو ہلکی آنچ پر چھوڑ کر ڈھکن رکھ کے 15 منٹ تک پکنے دیجیے۔

4. 15 منٹ پکنے کے بعد اسے ٹھنڈا کیجیے اور پھر اچھی طرح بلینڈ کر لیجیے۔

5. سوپ کو بلینڈ کرنے کے بعد اسے دوبارہ ہلکا گرم کر کے دھنیا اور دہی سے گارنش کرنے کے پینے کے لیے پیش کیجیے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.