Urdu News and Media Website

غیرملکی میزبان نےحسن علی کو مشکل میں ڈال دیا

لاہور(ویب ڈیسک)کمر کی تکلیف سے پریشان پاکستانی فاسٹ بولر حسن علی کو ایک انٹرویو کے دوران غیر ملکی خاتون میزبان کے سوال نے مشکل میں ڈال دیا۔
راولپنڈی ایکسپریس شعیب اختر کے ساتھ موجود غیر ملکی خاتون میزبان نے حسن علی سے انگریزی زبان میں ایک سوال پوچھا، انگریزی پر مہارت نہ ہونے کی وجہ سے حسن علی کو جواب دینے میں کافی مشکل کا سامنا کرنا پڑا۔
حسن علی کو مشکل میں ٹوٹی پھوٹی انگریزی بولتا دیکھ کر خاتون میزبان نے اردو یں بولا ’حسن بھائی‘ آپ اردو میں جواب دے دیں ، میں اردو جانتی ہوں۔
اس پر شعیب اختر نے ہنستے ہوئے کہا کہ آپ نے حسن کو بھائی کیوں بلایا ہے جس پر حسن علی بولے کہ میں اب شادی شدہ ہوں شاید اس لیے انہوں نے بھائی کہا۔

اس پر خاتون میزبان، شعیب اختر سمیت حسن علی بھی بے ساختہ ہنس پڑے، حسن علی نے خاتون میزبان سے شکایت کی کہ جب آپ کو اردو زبان آتی ہے تو آپ نے مجھ سے انگریزی میں سوال کر کے اتنی مشکل میں کیوں ڈالا ؟

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.