Urdu News and Media Website

ایپل نے آئی فون ایٹ اور ایٹ پلس لانچ کردئیے

معروف امریکی کمپنی ایپل نے کمپنی کے 10 سال مکمل ہونے پر آئی فون ایٹ اور ایٹ پلس متعارف کرادئیے ہیں۔نئے آئی فون گزشتہ سال متعارف کرائے گئے آئی سیون اور سیون پلس کے اپ ڈیٹ ورژن ہیں۔ آئی فون ایٹ کی قیمت 699 ڈالرز جبکہ آئی فون ایٹ پلس کی 799 ڈالرز سے شروع ہوگی، جن کے پری آرڈر پندرہ ستمبر جبکہ بائیس ستمبر سے یہ صارفین کے لیے دستیاب ہوں گے۔یہ بہت شاندار نظر آئے گا یہ آئی فون ایکس نہیں بلکہ آئی فون 10 کہلائے گا۔

تفصیلات کے مطابق کیلیفورنیا میں ایپل کے ہیڈ آفس کے اسٹیو جابز تھیٹر میں ایک تقریب کے دوران ایپل نے دو نئے آئی فون متعارف کرادئیے ہیں ۔ متعارف کرائے گئے دونوں آئی فونز کوآئی فون 8 اور آئی فون 8 پلس کا نام دیا گیا ہے۔آئی فون ایٹ اور ایٹ پلس اگیومینٹڈ ٹیکنالوجی سے لیس اس کمپنی کے پہلے فونز ہیں، جن میں فور ایس کی طرح گلاس بیک دی گئی ہے، تاہم ان میں ہوم بٹن موجود ہے۔

آئی فون ایٹ اور ایٹ پلس میں ایپل کے نئے اے الیون بائیونک پراسیسر دیا گیا ہے جو کہ سکس کور ہے، یعنی یہ گزشتہ سال کے ماڈلز کے مقابلے میں 70 فیصد تیز ہیں۔آئی فون ایٹ میں 12 میگا پکسل کا ایک جبکہ جبکہ آئی فون ایٹ پلس ڈوئل 12 میگا پکسل کے دو کیمرے دیئے گئے ہیں۔ایپل کے مطابق ان فونز کے کیمرے اور سی پی یو اگیومینٹڈ ٹیکنالوجی کے لیے تیار کیے گئے ہیں، اور اس طرح انہیں اینڈرائیڈ ڈیوائسز پر سبقت حاصل ہوگئی ہے۔

دونوں فونز میں نئے کیمرہ سنسرز دیئے ہیں اور آئی فون ایٹ پلس میں یہ لینسز ایف 1.8 اور ایف 2.8 آپرچرز کے ساتھ ہیں جو کہ سیون پلس کے ٹیلی فوٹو سے زیادہ برائٹ ہیں۔ان فونز میں کمپنی کے نئے آئی ایس پی کو دیا گیا ہے جس سے کیمرہ کم روشنی میں تیزی سے آٹو فوکس کرنے کی صلاحیت کے حامل ہوگئے ہیں، بہتر پکسل پراسیسر اور پہلی بار ہارڈوئیر ملٹی بینڈ نوائز رڈکشن جیسے فیچرز دیئے گئے ہیں۔

تبصرے