Urdu News and Media Website

مہوش حیات کی پریانکا کے شوہرکے ساتھ تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل

لاہور(شوبز ڈیسک)پاکستانی اداکارہ مہوش حیات اور بالی ووڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا کے شوہر کی تصاویر سو شل میڈ یا پر وائرل۔
تفصیلات کے مطابق اداکارا مہوش حیات نے پریانکا چوپڑا کے شوہر کے ساتھ تصویر شیئر کرکے سب کو حیران کر دیا، تصویر سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہوگئی۔
نیویارک میں جاری یو ایس اوپن ٹینس کے دوران مہوش حیات کی پریانکا چوپڑا کے شوہر سے ملاقات ہوئی۔ مہوش حیات نے تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا ہم دونوں رافیال نڈال کو سپورٹ کر رہے ہیں۔
واضح رہے کہ کچھ عرصہ قبل مہوش حیات نے بھارتی اداکارہ پریانکا چوپڑا کو متنازعہ بیان پر شدید تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔

تبصرے