Urdu News and Media Website

وزیراعظم اور آرمی چیف لائن آف کنٹرول پر پہنچ گئے

اسلام آباد(نیوز نامہ) وزیراعظم عمران خان آرمی چیف جنرل قمر جاوید کے ہمراہ ایل او سی پہنچ گئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق وزیراعظم عمران خان آرمی چیف جنرل قمر جاوید کے ہمراہ ایل او سی پہنچ گئےہیں۔ وزیراعظم اور آرمی چیف شہداء کے اہل خانہ سے ملاقات کریں گے۔ وزیراعظم اور آرمی چیف اگلے مورچوں پر تعینات فوجی جوانوں سے بھی ملاقات کریں گے۔
واضح رہے کہ جی ایچ کیو میں یوم دفاع کی مرکزی تقریب سے خطاب میں آرمی چیف نے اعلان کیا تھا کہ پاکستان کشمیریوں کو کبھی تنہا اور حالات کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑے گا، پاک فوج آخری گولی، آخری سپاہی، آخری سانس تک اپنا فرض نبھائیں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں ریاستی دہشتگردی عروج پر ہے، انسانی حقوق کی یہ خلاف ورزیاں عالمی تنظیموں کیلئے لمحہء فکریہ ہیں۔ پاکستانیوں اور کشمیریوں کے دل ایک ساتھ دھڑکتے ہیں، آخری گولی، آخری سپاہی، آخری سانس تک اپنا فرض نبھائیں گے۔ پاکستان کشمیریوں کو کبھی تنہا اور حالات کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑے گا۔

تبصرے