Urdu News and Media Website

پاکستان کے شہیدوں،غازیوں اور انکی فیملیوں کی عظمت کو سلام:صفدر باغی

پشاور( اکرام الدین)پاکستان مسلم لیگ ق کے صوبائی ترجمان صفدر خان باغی نے کہا کہ 06 ستمبر یوم دفاع پاکستان کے موقع پر تمام شہیدوں، غازیوں اور گمنام سپاہیوں اور انکی فیملیوں کی عظمت کو سلام پیش کرتے انہوں نے کہا کہ میری پہچان پاکستان ہے میرا عشق و جنوں میری پاک افواج اور وہ تمام گمنام سپاہی جو دن رات وطن عزیز اور سر زمین مادر ملت پاکستان کا دفاع کرتے ہیں۔پوری دنیا اگر میری پاک افواج کے خلاف کھڑی ہو بھی جائے تو میں اپنی پاک وطن کی حفاظت کی خاطر اپنے بچوں اور خاندان کے ساتھ پاک افواج کے ساتھ کھڑا ہوں گا کیونکہ یہ پاک وطن ہمارا ہے اسکے ایک ایک چپے کی حفاظت اور ان عظیم محافظوں کا ساتھ دینا ہمارا اولین فرض و حق ہے 6ستمبر یوم دفاع پاکستان ہماری قومی تاریخ میں یکجہتی کی علامت ہے ہماری بہادر افواج نے ثابت کیا کہ پاکستان کا دفاع نا قابل تسخیر ہے دشمن جتنا بھی شاتر ہو لیکن ہماری افواج کو اپنی سرزمین کے تحفظ کرنے پر اللہ تعالیٰ کے فضل وکرم سے مکمل عبور حاصل ہے ترجمان مسلم لیگ ق خیبر پختون خواہ صفدر خان باغی نے بین الاقوامی گلوبل ٹائمز نیوز ایجنسی یورپ کے ساتھ 6 ستمبر کے حوالے سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ دشمن اپنے ناپاک عزائم میں کبھی کامیاب نہیں ہوگا وہ دن دور نہیں جب جموں کشمیر بنے گا پاکستان تاریخ گواہ ہے ہماری افواج پاکستان کی بہادری اور لازول قربانیوں سے بھری پڑی ہے ہماری افواج اور پوری قوم کسی بھی مشکل حالات سے نمٹنے کی اہلیت رکھتی ہے انہوں نے کہا کہ ہم ان عظیم شہداء اور غازیوں گمنام سپاہیوں کی فیملیز کی عظمت کو سلام پیش کرتے ہیں اللہ رب العالمین ان عظیم شہداء پاکستان کے درجات بلند کرے اور انکو جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے آمین ثمہ آمین پاک افواج زندہ 06ستمبر دفاع پاکستان زندہ آباد پاکستان پائندہ آباد

تبصرے