Urdu News and Media Website

سبق یاد کیوں نہیں کیا؟استاد نے طالب علم کی جان لے لی

لاہور(نیوز نامہ)سبق یاد نہ کرنے پر ظالم استاد کے تشدد سے طالبعلم جان کی بازی ہار گیا۔
تفصیلات کے مطابق لاہور کے علاقےگلشن راوی میں ایک نجی اسکول کا دسویں جماعت کا طالب علم مبینہ طورپر استاد کے تشدد سے جاں بحق ہو گیا۔
16سالہ حنین مقامی نجی اسکول میں دسویں جماعت کا طالب علم تھا۔
ٹیچر کامران نے سبق یاد نہ کرنے پر اسےپیٹ میں انتہائی بےدردی کے ساتھ ٹانگیں ماریں جس سے وہ بے ہوش ہو گیا ،اسےاسپتال پہنچایاگیا،مگر وہ جاں بَرنہ ہو سکا۔
پولیس نے ٹیچر کامران کو گرفتار کر لیا ہے جبکہ لاش پوسٹ مارٹم کیلئے بھجواکر تفتیش شروع کر دی ہے۔
وزیرِ تعلیم پنجاب ڈاکٹر مراد راس نےواقعےکا نوٹس لیتے ہوئے سی ای او ایجوکیشن سے رپورٹ طلب کر لی ،ان کاکہناہےکہ اس معاملےمیں مکمل انصاف کیاجائےگا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.