Urdu News and Media Website

نیب کارکردگی: پاکستان 175سے 116 نمبر پر آگیا

اسلام آباد(نیوز نامہ)نیب کی کرپشن کے خاتمے میں اہم کارکردگی،پاکستان 175سے116ویں نمبر پر آگیا۔
تفصیلات کے مطابق قومی احتساب بیورو نے پاکستان سے بدعنوانی کے خاتمے کیلئے کلیدی کردار ادا کیا ہے، تمام سارک ممالک میں نیب ایک رول ماڈل ادارہ ہے، نیب کی شاندار کارکردگی کی بدولت پاکستان بدعنوانی کے تاثر کے حوالے سے اعشاریے سی پی آئی میں 175 سے 116 ویں نمبر پر آگیا ہے۔
پاکستان واحد ملک ہے جس کا سی پی آئی نیچے آنے کا رجحان ہے، نیب کی کارکردگی کو بھارت سمیت سارک ممالک کی جانب سے سراہا گیا ہے، نیب کی کاوشوں کی وجہ سے سارک اینٹی کرپشن فورم کا نیب متفقہ طور پر چیئرمین منتخب ہوا ہے جو کہ پاکستان کے لئے ایک بڑی کامیابی ہے،نیب نے بدعنوانی خاتمے کیلئے کلیدی کردار ادا کیا ، سارک اینٹی کرپشن فورم کا چیئرمین منتخب ہونا بڑی کامیابی ہے۔
نیب کی جانب سے جاری کیے گئے اعلامیہ کے مطابق نیب شفافیت، پیشہ واریت پر عمل کرتے ہوئے پاکستان کو 100 فیصد کرپشن فری بنانے کیلئے پرعزم ہے، نیب کی کوششوں سے پاکستان کے بارے میں کرپشن کے حوالے سے تاثر میں بہتری آئی ہے اور اس حوالے سے درجہ بندی میں پاکستان 175 ممالک میں سے 116 ویں نمبر پر ہے۔

تبصرے