Urdu News and Media Website

17.25 ڈالر روزانہ پر سابق امریکی صدر کو نوکری مل گئی

واشنگٹن (نیوز نامہ ) سابق امریکی صدر براک اوباما کو نئی نوکری مل گئی۔ وہ عدالت میں جیوری کے فرائض انجام دیں گے۔ برطانوی میڈیا کے مطابق سابق صدر اوباما نے جنوری میں وائٹ ہاوس چھوڑ دیا جس کے بعد وہ فری تھے اب انہیں نئی نوکری مل گئی ہے،ریاست الینوائے میں عدالتی اہلکار کے مطابق سابق صدر براک اوباما جیوری کا رکن بنیں گے۔56 سالہ اوباما کا واشنگٹن ڈی سی اور شکاگو میں ایک ایک مکان ہے اور انہیں عدالت میں دیوانی اور فوجداری مقدمات کے لیے طلب کیا جا سکتا ہے۔کانٹی کے جیوری کو ایک دن خدمت کے عوض سوا سترہ ( 17.25)امریکی ڈالر اجرت ملتی ہے۔براک اوباما نے ہارورڈ کے لا سکول سے تعلیم حاصل کی اور سینیٹر بننے سے قبل وہ 12 سال تک شکاگو یونیورسٹی کے لاسکول میں پڑھاتے تھے۔اس کے علاوہ انھوں نے شہری حقوق کے وکیل کے طور پر بھی کام کر رکھا ہے۔خیال رہے کہ سابق صدور بل کلنٹن اور جارج ڈبلیو بش بھی وائٹ ہاس سے رخصت ہونے کے بعدجیوری کی خدمات ادا کر چکے ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.