Urdu News and Media Website

آفریدی اور گھمبیر میں لفظی جنگ چھڑ گئی

لاہور(سپورٹس ڈیسک)قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی اور سابق بھارتی کرکٹر اور بی جے پی کا حصہ گوتھم گھمبیر میں لفظی جنگ شروع ہو گئی۔
تفصیلات کے مطابق شاہد آفریدی کے کشمیر سے متعلق ٹوئٹ پر سابق بھارتی کرکٹر گوتم گھمبیر نے بےتکا جواب دے دیا جس پر دونوں میں لفظی جنگ جاری ہے۔
شاہد آفریدی نے ٹوئٹ میں اپنے مداحوں سے کہا کہ وہ کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لیے وزیراعظم کی کال پر عمل کریں۔ انہوں نے اپنے ٹوئٹ میں ایل او سی کے دورےکا بھی اعلان کیا تھا۔


اس ٹوئٹ پر بھارتی سابق ٹیسٹ کرکٹر اور بھارتیہ جنتہ پارٹی(بی جے پی) کا حصہ گوتم گھمبیر نے اپنے خیالات کا اظہار بڑے عجیب انداز میں کیا۔


انہوں نے اپنے ٹوئٹ میں شاہد آفریدی کی ایک تصویر شیئر کی جس میں انہیں بچکانہ کہہ دیا۔
گوتم گھمبیر کے اس ٹوئٹ کے بعد جہاں سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے انہیں مذاق کا نشانہ بنایا جارہا ہے وہیں شاہد آفریدی بھی پیچھے نہ رہے اور انہیں کرارا جواب دے ڈالا۔


گوتم گھمبیر کے ٹوئٹ کی جوابی کارروائی میں شاہد آفریدی نے مزاحیہ انداز میں اُن کی طرح کا بےتُکا جواب دینے کی کوشش میں لکھا کہ ’کراچی میں موسم تبدیل ہورہا ہے ، ہوا میں بارش کی خوشبو ہے اور جب گوتم گھمبیر اپنے آپ کو بامقصد ثابت کرنے کی کوشش کرتے ہیں مجھے ایک چیز یاد آجاتی ہے ۔
شاہد آفریدی نے اپنے ٹوئٹ میں منسلک تصویر میں بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق مینٹل کنڈیشننگ کوچ پیڈی اپٹن کا ایک بیان شیئر کیاجس میں انہوں نے گوتم گھمبیر کو عدم تحفظ کا شکار اور کمزور ذہنیت کا حامل قرار دیا تھا ۔
دونوں ملکوں کے کرکٹرز کی جانب سے کئے جانے والے ٹوئٹس میں ٹوئٹر صارفین بھی اپنے اپنے ملک کے کرکٹرز کی حمایت میں ٹوئٹس کئے جا رہے ہیں اور پاکستان کے ٹوئٹر ٹرینڈ پینل میں گوتم اور آفریدی کا نام بھی شامل ہے ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.