Urdu News and Media Website

ویڈیو اسکینڈل: جج ارشد ملک کے خلاف لاہور ہائیکورٹ کی انتظامی کمیٹی کا بڑا فیصلہ

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) ہائیکورٹ کی انتظامی کمیٹی نے ویڈیو اسکینڈل پر جج ارشد ملک کو ملازمت سے برطرف کرنے کے لیے شوکاز نوٹس جاری کرنے کا فیصلہ کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق جج ارشد ملک کے ویڈیو اسکینڈل پر چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ جسٹس سردار شمیم احمد خان کی زیرصدارت ہائیکورٹ کی ایڈمنسٹریٹر کمیٹی کا اجلاس ہوا۔
اجلاس میں جج سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلے پر بھی غور کیا گیا جب کہ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ جج ارشد ملک کو ملازمت سے برطرفی کے لیے شوکاز نوٹس جاری کیا جائے گا۔
واضح رہےکہ مسلم لیگ (ن) نے احتساب عدالت کے جج ارشد ملک کی ایک ویڈیو جاری کی تھی جس میں مبینہ طور پر یہ بتایا گیا کہ احتساب عدالت کے جج ارشد ملک کو نوازشریف کو سزا سنانے کے لیے بلیک میل کیا گیا تاہم جج ارشد ملک نے ویڈیو جاری ہونے کے بعد ایک پریس ریلیز کے ذریعے اپنے اوپر عائد الزامات کی تردید کی تھی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.