Urdu News and Media Website

نیپال:بس دریا میں جا گری،14 جاں بحق

کھٹمنڈو(نیوز نامہ) نیپال کے دارالحکومت کھٹمنڈو جانے والی بس نیپال کے علاقے تریشولی میں ہائی وے پر بے قابو ہوگئی اور  دریا میں جا گری جس کے نتیجے میں 14 مسافر جاں بحق جبکہ 15 زخمی ہو گئے۔حادثے کے بعد امدادی کاروایاں شروع کر دی گئیں۔ ابھی تک حادثے کی وجہ اور بس میں مسافروں کی تعداد معلوم نہیں کی جا سکی۔پولیس کے مطابق حادثہ دارالحکومت کھٹمنڈو سے 80 کلو میٹر مشرق میں پیش آیا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.