Urdu News and Media Website

مجھے تین چیزیں محبوب ہیں!

تحریر: عبدالوحید شانگلوی ۔۔۔
ایک مرتبہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و سلم نے ارشاد فرمایا کہ مجھے دنیا میں تین چیزیں محبوب ہیں: خوشبو، عورتیں(اپنی بیویاں) اور میری آنکھوں کی ٹھنڈک نماز میں ہے۔ آپ ﷺ کے ارد گرد صحابہ کرامؓ تشریف فرما تھے۔

ابوبکر صدیق ؓ نے فرمایا کہ جی آپ نے سچ فرمایا اور مجھے تین چیزیں محبوب ہیں: آپ کے چہرے کو دیکھنا، اپنے مال کو آپ پر خرچ کرنا اور یہ کہ میری بیٹی آپ کے نکاح میں ہے۔

حضرت عمر ؓ نے فرمایا: سچ ہے اور مجھے بھی تین چیزیں محبوب ہیں، امر بالمعروف، نہی عن المنکر اور پرانا کپڑا۔

حضرت عثمان ؓ نے فرمایا: آپ نے سچ کہا اور مجھے تین چیزیں محبوب ہیں، بھوکوں کو کھانا کھلانا، ننگوں کو کپڑا پہنانا اور قرآن کریم کی تلاوت کرنا۔

حضرت علی ؓ نے فرمایا: آپ نے سچ کہا اور مجھے تین چیزیں محبوب ہیں، مہمان کی خدمت، گرمی کا روزہ اور دشمن پر تلوار۔

اسی دوران جبرائیل علیہ السلام آسمان سے تشریف لائے اور عرض کیا کہ مجھے اللہ تعالی نے بھیجا ہے اور فرمایا کہ اگر میں (جبرائیل) دنیا والوں میں ہوتا تو مجھے کیا پسند ہوتا؟ نبی کریم صلی اللہ علیہ و سلم نے فرمایا بتاؤ!

حضرت جبرئیل علیہ السلام نے فرمایا: بھولے ہوئے کو راستہ بتانا، غریب عبادت کرنے والوں سے محبت کرنا اور عیال دار مفلسوں کی مدد کرنا، اور اللہ تعالی کو بندوں کی تین چیزیں پسند ہیں، (اللہ کی راہ میں) طاقت خرچ کرنا، ندامت کے وقت رونا اور فاقہ پر صبر کرنا۔

تبصرے