Urdu News and Media Website

بھارتی فوج کی فائرنگ سے پاک فوج کا ایک اور جوان شہید

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)بھارت کی جانب سے ایل او سی پر اشتعال انگیزی کی سلسلہ جاری،پاک فوج کا ایک اور جوان شہید۔
تفصیلات کے مطابق بھارت کی لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر بلااشتعال فائرنگ وقفے وقفے سے جاری ہے جس کے نتیجے میں پاک فوج کا ایک اور جوان شہید ہوگیا۔
گزشتہ روز بھارتی یوم آزادی کو پوری دنیا نے یوم سیاہ کے طور پر منایا جو بھارت سے برداشت نہ ہوسکا، اس کے نتیجے میں ایل او سی پر بھارتی جارحیت جاری رہی اور پاک فوج کا ایک اور جوان شہید کردیا۔

آئی ایس پی آرکی جانب سے جاری بیان کے مطابق بھارت نے ایل او سی کے بٹل سیکٹر پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں قوم کا ایک اور بیٹے نے شہادت حاصل کرلی ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز بھارتی فوج کی ایل او سی پر بلااشتعال فائرنگ سے پاک فوج کے 3 جوان شہید ہوئے تھے جن میں نائک تنویر، لانس نائک تیمور اور سپاہی رمضان شامل ہیں۔
آئی ایس پی آر کے مطابق مقبوضہ جموں و کشمیر کی موجوہ نازک صورتحال سے توجہ ہٹانے کیلئے بھارتی فوج نے ایل او سی پر فائرنگ کا سلسلہ بڑھادیا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.