Urdu News and Media Website

کرس ووکس ،اسٹیورٹ براڈ کی تباہ کن بولنگ نے انگلینڈ کو فتح دلا دی

شلارڈز(سپورٹس ڈیسک)انگلش بولرز کرس ووکس اور اسٹیورٹ براڈ کی تباہ کن بولنگ،آئرش بلے بازوں کوصرف 38رنز پر ڈھیر کر کے انگلینڈ کو فتح دلا دی۔
تفصیلات کے مطابقانگلینڈ اور آئرلینڈ کے درمیان کھیلے جانے والے لارڈز ٹیسٹ کا فیصلہ تیسرے دن ہی ہوگیا۔ انگلش بولرز کرس ووکس اور اسٹیورٹ براڈ کی تباہ کن بولنگ کے سبب سیریز کے واحد ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ نے آئرلینڈ کو دوسری اننگز میں صرف 38 رنز پر ڈھیر کرکے میچ 143 رنز سے جیت لیا۔
کرس ووکس نے 17 رنز کے عوض 6 اور براڈ نے 19 رنز دے کر 4 وکٹیں حاصل کیں۔
آئرش ٹیم کو میچ میں کامیابی کے لیے 182 رنز بنانے تھے مگر اُن کے بیٹسمین کرس ووکس اور تجربہ کار بولر اسٹیورٹ براڈ کی بولنگ کے سامنے نہ ٹھہر سکے۔
دونوں بولرز نے 16ویں اوور میں ہی آئرلینڈ کی ٹیم کو پویلین پہنچادیا، حریف ٹیم کو 38 رنز پر ڈھیر کرکے انگلش ٹیم کو 143 رنز کے مارجن سے فتح دلادی۔
کرس ووکس نے کیریئر بیسٹ بولنگ کرتے ہوئے صرف 17 رنز کے عوض 6 شکار کیے، براڈ نے 19 رنز دے کر 4 وکٹیں حاصل کیں۔

1 تبصرہ
  1. Attaurrehman کہتے ہیں

    اچھی باؤلنگ

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.