Urdu News and Media Website

ماہر ہ خان پاکستان کی ’چندر مُکھی‘

لاہور(شوبز ڈیسک)ماہرہ خان کے نئے گانے ’’مورے سیاں ‘‘ نے بھارتی فلم ’دیوداس ‘ کی چند مُکھی ‘ کی یا د تازہ کر دی۔
تفصیلات کے مطابق اداکارہ ماہرہ خان کے مداح اُن کے ہر گانے کے منتظر ہوتے ہیں مگر اس بار فلم ’مورے سیاں‘ کے گانے میں اداکارہ کے روپ نے بالی وڈ کی دھک دھک گرل مادھوری ڈکشت کا فلم دیو داس میں اپنایا ہوا مقبول انداز یاد دلا دیا ہے۔
ہدایت کار عاصم رضا کی آنے والی فلم ‘پرے ہٹ لو’ میں ماہرہ خان بطور مہمان اداکارہ ’مورے سیاں‘ گانے میں جلوے بکھیر رہی ہیں جس میں اُن کا نیا انداز سب کی توجہ کا مرکز بن گیا ہے۔
ریلیز ہونے والا ’مورے سیاں‘ گانا 1منٹ 30 سیکینڈ پر مشتمل ہے جس میں ماہرہ خان لال رنگ کی گھیر والی روایتی پشواس میں بے حد دلکش نطر آرہی ہیں۔

اس گانے میں ماہرہ خان نے اتنا شاندار رقص کیا کہ مداحوں نے انہیں ماضی کی مقبول بھارتی فلم ’دیوداس‘ میں چندر مُکھی کا کردار نبھانے والی معروف ادکارہ مادھوری ڈکشت کی جھلک قرار دیا ہے۔
مداحوں نے تبصرہ کرتے ہوئے ماہرہ خان کی جھلک کی تعریف کی اور انہیں پاکستانی مادھوری ڈکشت کہا جب کہ ایک مداح کا کہنا تھا کہ دیوداس کی ‘چندر مُکھی’۔
فلم ‘پرے ہٹ لو‘ عید الضحی پر سینما گھروں کی زینت بنے گی جس کی مرکزی کاسٹ میں اداکار شہریار منور اور ‘طیفا ان ٹربل’ میں اداکاری کے جوہر دکھانے والی اداکارہ مایا علی شامل ہیں۔

تبصرے