Urdu News and Media Website

شکیل آفریدی ،عافیہ صدیقی کے تبادلے پر امریکا سے بات ہوسکتی ہے:وزیراعظم

واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہےکہ شکیل آفریدی اور عافیہ صدیقی کے تبادلے پر امریکا سے بات چیت کر سکتے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق امریکی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ شکیل آفریدی کا درجہ پاکستان میں جاسوس کا ہے۔
اسامہ بن لادن سے متعلق ان کا کہنا تھا کہ ہم امریکا کے اتحادی تھے، اسامہ بن لادن کی گرفتاری میں پاکستان کو اعتماد میں لیا جانا چاہیے تھا۔
امریکی صدر سے ملاقات پر وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ صدر ٹرمپ صاف گو انسان لگے جو لفظوں کی ہیرا پھیرا نہیں کرتے، میرا پورا وفد بھی میٹنگ سے بہت خوش ہے۔
وزیراعظم نے ایک بار بھارت سے اچھے تعلقات کی اور مسئلہ کشمیر کے حل کی خواہش کا اظہار کیا۔

تبصرے