Urdu News and Media Website

مریم نواز کا اجازت نہ ملنے کے باوجود جلسہ کرنے کا اعلان

منڈی بہاؤالدین(نیوزنامہ)مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کا منڈی بہاؤالدین میں جلسے کی اجازت نہ ملنے کے باوجود جلسہ کرنے کا اعلان۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز منڈی بہاؤالدین انتظامیہ نے مسلم لیگ (ن) کو قائداعظم گراؤنڈ میں جلسے کی اجازت دینے سے انکار کردیا تھا لیکن ن لیگ کی نائب صدر مریم نواز نے آج ہر حال میں وہاں جلسہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔
مریم نواز کا کہنا ہے کہ حکومت کو اصل خوف نواز شریف کے پیچھے کھڑی عوامی طاقت کا ہے۔
انتظامیہ نے قائداعظم گراؤنڈ کو سیل کردیا جب کہ گراؤنڈ میں بارش کا پانی بھی جمع ہے۔
ن لیگی رہنما ؤں کی جانب سے کہا جارہا ہے کہ ہمارے کارکنوں کو گرفتار کیا گیا ہے اور ٹینٹ اور ساؤنڈ سسٹم کے عملے کو بھی دھمایا گیا ہے۔
تاہم دوسری جانب ڈی پی او منڈی بہاؤ الدین کا کہنا ہے کہ کسی سیاسی کارکن کوحراست میں نہیں لیا۔

تبصرے