Urdu News and Media Website

چینی قونصل خانے پر حملے کا مرکزی ملزم گرفتار

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)کراچی میں چینی قونصل خانے پر حملے کے مرکزی ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق کے مطابق ملزم راشد بروہی کو خلیجی ریاست سےگرفتار کیا گیا اور اسے انٹرپول کے ذریعے پاکستان منتقل کیا گیا ہے۔
راشد بروہی چینی قونصل خانے پرحملے کے دوران نگرانی کرتا رہا، ملزم نے حملہ آوروں کو مکمل سہولیات فراہم کیں، پہلے سے گرفتار ملزمان نے راشد بروہی کی نشاندہی کی تھی۔
راشد بروہی کا تعلق کالعدم بی ایل اے سے ہے، حملے سے قبل راشد بروہی کو کالعدم تنظیم نے 9 لاکھ روپے دیے تھے، حملے کا بعد ملزم بیرون ملک فرار ہو گیا تھا۔
واضح رہےکہ کراچی میں چینی قونصل خانے پر حملے میں پولیس اہلکاروں کی بروقت کارروائی سے تین دہشت گرد ہلاک ہوئے تھے جب کہ دہشت گردوں کی فائرنگ سے دو پولیس اہلکار بھی شہید ہوئے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.