Urdu News and Media Website

گوگل میپ اب رش کا بھی بتائے گا

سڈنی (ویب ڈیسک)گوگل میپ اب آپ کو رش سے بھی آگاہ کرے گا۔تفصیلات کے مطابق گوگل میپ راستوں کا علم بتانے کے بعد اب بس یا ٹرین میں رش سے بھی آگاہ کرے گا۔گوگل میپ کے اس فیچر سے آپ کو یہ معلوم ہو سکے گا کہ جس جگہ آپ جارہے ہیں اس راستے پر جانے والی ٹرین یا بس میں کتنا رش ہوگا۔
گوگل اس فیچر کو سب سے پہلے سڈنی میں تجربہ کرے گا، شروعات میں یہ فیچر دنیا کے 200 شہروں میں میسر ہوگا جن میں امریکا کے ساتھ ساتھ لاس اینجلس، نیو یارک، پورٹ لینڈ، اور بے ایریا شامل ہیں جب کہ یہ ان جگہوں کے 46 میٹرو مقامات پر میسر ہوگا اور اس سے اینڈرایئڈ اور آئی او ایس صارفین فائدہ اٹھا سکیں گے۔
اس سے قبل2017 میں بھی اسی طرح کا ایک فیچر متعارف کروایا گیا تھا جس کے ذریعے سے یہ معلوم کیا جا سکتا تھا کہ ریسٹورینٹ اور اسٹور میں کتنا رش ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.