Urdu News and Media Website

ورلڈ کپ 2019 کا سب بڑا مقابلہ،پاک بھارت آمنے سامنے

مانچسٹر(سپورٹس ڈیسک) ورلڈ کپ 2019 کا سب بڑا مقابلہ آج ہونے جا رہا ہے ،پاکستان اور بھارت آج ایک دوسرے کے مد مقابل ہوں گے۔تفصیلات کے مطابق دنیائے کرکٹ کی 2 بڑی ٹیمیں پاکستان اور بھارت آج مانچسٹر کے اولڈ ٹریفورڈ گراؤنڈ پر مدِمقا بل ہوں گی۔ میچ پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر ڈھائی بجے شروع ہوگا۔کیا روایتی حریفوں کے درمیان میچ میں اس بار کچھ غیر روایتی ہوسکتا ہے؟ کیا پاکستان ٹیم اس دفعہ تاریخ رقم کرے گی یا ایک بار پھر تاریخ خود کو دوہرائی گی؟ ہر چار سال بعد آنے والے کرکٹ ورلڈ کپ کی جنگ میں اب تک جیت صرف بھارت کی ہوئی ہے۔پاکستان اور بھار ت کرکٹ ورلڈ کپ کی تاریخ میں ساتویں مرتبہ مدمقابل آرہے ہیں، کیا پاکستان اس بار روایتی حریف کو شکست دینے میں کامیاب ہوگا یا بازی پھر سے بھارت کے نام رہے گی؟

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.