Urdu News and Media Website

عوام ایمنسٹی اسکیم میں شریک ہوں، ورنہ موقع نہیں ملے گا: وزیراعظم کا پیغام

اسلام آباد(نیوز نامہ) وزیراعظم عمران خان نے عوام سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ30جون تک ایمنیسٹی اسکیم میں شرکت کریں ورنہ بعد میں موقع نہیں ملے گا۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم نے خطاب میں کہا کہ دنیا میں سب سے کم پاکستانی ٹیکس دیتے ہیں، 30 جون تک اثاثے ظاہر کرنے کی اسکیم میں سب شرکت کریں، ٹیکس نہیں دیں گے تو ملک اُوپر نہیں اٹھے گا۔ عوام سے کہتا ہوں کہ جن کا پیسہ باہر پڑا ہوا ہے وہ 30 جون تک اثاثے ظاہر کرنے کی اسکیم میں شریک ہوں اور اس سے فائدہ اٹھائیں اس کے بعد انہیں موقع نہیں ملے گا۔
وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ پچھلے دس سال میں پاکستان کا قرضہ 6 سے 30 ہزار ارب تک پہنچ گیا، سالانہ ہم 4 ہزار ارب ٹیکس اکھٹا کرتے ہیں جس میں سے آدھی رقم پچھلی حکومتوں کے لیے گئے قرضوں کی ادائیگیوں میں چلا جاتا ہے اور بچ جانے والے پیسے سے ملک کے خرچے پورے نہیں ہوسکتے۔انہوں نے کہا کہ عظیم قوم بننا ہے تو ہمیں خود کو تبدیل کرنا پڑے گا، قوم میں جذبہ آگیا تو ہم ہر سال 10 ہزار ارب روپے اکھٹا کرسکتے ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.