Urdu News and Media Website

واٹس ایپ کا نیا فیچر،گروپ بنانے والا مکمل با اختیار ہوگا

واٹس ایپ کی ٹیکنولوجی میں ایک نیا فیچر متارف کروایا جائے گا۔اس فیچر میں گروپ ایڈمن کو مکمل با اختیار بنا دیا گیا ہے۔اس سے پہلےواٹس ایپ گروپ میں جو بھی ایڈمن ہوتا ہے، خواہ اس نے وہ گروپ بنایا ہو یا نہیں، وہ اپنی مرضی سے گروپ کے ممبر کو ‘ایڈ’ اور ‘ڈیلیٹ’ کرنے کے اختیار رکھتا ہے جب کہ کوئی بھی گروپ ممبر اس کی ڈسکرپشن یا آئیکون تبدیل کرسکتا تھا۔مگر اب نئے فیچرز کی مدد سے گروپ کے اصل ایڈمنسٹریٹر کو مکمل اختیارات حاصل ہوں گے کہ وہ اپنی اجازت کے بغیر گروپ میں کوئی تبدیلی نہ ہونے دے۔ہر تبدیلی سے پہلے گروپ بنانے والے ایڈمنسٹریٹر کے پاس ایک نوٹیفیکیشن جائے گاجس سے وہ فورا آگاہ ہوجائے گا۔اس سے پہلے گروپ کا کوئی بھی ایڈمن گروپ بنانے والے ایڈمنسٹریٹر کو گروپ سے نکال سکتا تھا مگر اب ایسا کرنا قطعی ناممکن ہوگا۔واٹس ایپ انتظامیہ کے مطابق اضافی فیچرز کو متعارف کرنے سے پہلے ان کی آزمائش کی جارہی ہے تاکہ صارفین کو استعمال میں کوئی مشکل پیش نا آئے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.