Urdu News and Media Website

پی ٹی ایم کے کارکنان کا سیکیورٹی چیک پوسٹ پر حملہ

میران شاہ(نیوز نامہ)پی ٹی ایم کے کارکنان کا سیکیورٹی چیک پوسٹ پر حملہ ، متعدد اہلکار زخمی ہو گئے۔آئی ایس پی آر کے مطابق محسن جاوید اور علی وزیر کی قیادت میں ایک گروہ نے شمالی وزیرستان کے علاقے بویہ میں خارکمر چیک پوسٹ پر حملہ کیا۔ گروہ کے حملے کا مقصد دہشت گردوں کے مشتبہ سہولت کاروں کو چھڑانے کے لیے دباؤ ڈالنا تھا۔مسلح گروہ کی جانب سے چیک پوسٹ پر براہ راست فائرنگ بھی کی گئی، فوجی دستوں نے اشتعال انگیزی کے سامنے تحمل کا مظاہرہ کیا۔گروہ کی فائرنگ سے 5 فوجی اہلکار زخمی ہوئے جب کہ فائرنگ کے تبادلے میں 3 حملہ آور مارے گئے اور 10 زخمی ہوئے، تمام زخمیوں کو علاج کیلئے آرمی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق علی وزیر کو 8 ساتھیوں سمیت حراست میں لے لیا گیا ہے جب کہ محسن جاوید مجمع کو مشتعل کرنے کے بعد فرار ہو گیا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.