Urdu News and Media Website

اسموگ کے خطرے اور بچاؤ کیلئے البیراک ویسٹ مینجمنٹ کی استنبول چوک پر آگاہی سرگرمی

لاہور(نیوز نامہ)البیراک ویسٹ مینجمنٹ کے زیر ِ اہتمام شہر میں بڑھتے اسموگ کے خطرے اور اس سے بچاؤ کیلئے ضروری حفاظتی اقدامات کے ضمن میں آج استنبول چوک، مال روڈ پر آگاہی مہم کا انعقادکیا گیا۔ سرگرمی میں پنجاب یونیورسٹی فارمیسی ڈیپارٹمنٹ کے طلباء اور ڈاکٹر اے کیو خان ہسپتال کے ڈاکٹرز نے بھر پور حصہ لیا۔البیراک کمیونیکیشنز ٹیم نے استنبول چوک پر آگاہی کیمپ لگا کر شہریوں کو اسموگ کے خطرے اور اس سے متعلق خطرناک بیماریوں کے حوالے سے آگاہ کیا۔ البیراک ٹیم نے سنئیر منیجر آپریشنز حسین کارتال کی سربراہی میں شہریوں میں فیس ماسک تقسیم کئے جبکہ فضائی آلودگی سے بچنے کیلئے فیس ماسک کے استعمال کو یقینی بنانے کی درخواست بھی کی گئی ۔اس موقع پر سنئیر منیجر آپریشنزالبیراک کا کہنا تھاکہ شہری کوڑے کو آگ لگانے سے گریز کریں تاکہ لاہور میں اسموگ اور دھوئیں کی مقدار کو قابو کیا جاسکے۔ سرگرمی کے اختتام پر البیراک افسران ،طلباء اور ڈاکٹرز کے ہمراہ آگاہی واک بھی کی گئی۔ البیراک منیجر کمیونیکیشنز نعیمہ سعید، اسسٹنٹ منیجر ز سعدیہ رفیق، سہیل محمود، مبشر تنویر ،سلمان اعجازاور واجد علی سرگرمی میں شریک تھے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.