Urdu News and Media Website

موبائل لورزکیلئے خوشخبری،انفنکس کے نئے ماڈل سمارٹ 3 پلس کی پری بکنگ شروع

لاہور(نیوزنامہ) انفنکس موبائل نے صارفین کی جانب سے انتظار کئے جانے والے نئے اسمارٹ فون اسمارٹ 3پلس معروف ویب سائٹ دراز ڈاٹ پی کے پرپری آرڈر کیلئے پیش کر دیا۔ انفنکس اسمارٹ 3پلس 16,999روپے میںپری بکنگ کیلئے پیش کیا گیا ہے، جسے صارفین دراز ڈاٹ پی کے سے با آسانی خرید سکتے ہیں۔ سمارٹ 3 پلس کی پری بکنگ پر صارفین کو انفنکس کا بینڈ گفٹ کیا جائے گا ۔ نئے انفنکس اسمارٹ 3پلس میں 3کیمرے نصب ہیں جو کم روشنی میں بھی بہترین تصویر لینے کی صلاحیت رکھتے ہیں اور اس فون میں بڑی 6.2انچ کی واٹر ڈراپ ڈسپلے اسکرین مہیا کی گئی ہے جس کے باعث انفنکس اسمارٹ 3پلس تیزی سے مقبولیت حاصل کرنے والا فون بن گیاہے۔ اس کی 6.2انچ کی HD+واٹر ڈراپ ڈسپلے اسکرین سے اعلیٰ معیار کی تصویر اور بہترین رنگوں سے وڈیو بنانے، تصویر کھینچنے ، گیم کھیلنے اور دیگر استعمال کا منفرد تجربہ فراہم کرتا ہے۔ اسمارٹ 3پلس کم روشنی میں بھی بہترین تصویر کھینچنے کی صلاحیت رکھتا ہے، جو باصلاحیت ٹرپل کیمروں سے لی جاتی ہے جس میںکم روشنی پہچانے والا ہارڈ ویئر موجود ہے جو اعلیٰ کوالٹی کی تصویر لینے میں مدد کرتا ہے۔ اسمارٹ 3پلس کیمرے میں آرٹیفیشل انٹیلی جنس (AI)سے سین جانچنے کی صلاحیت شامل ہے جو ذہانت سے چہروں، اشیاء، سین اور لائٹ کی نوعیت کے حساب سے تصویر کھینچتا ہے۔ یہی نہیں اس کے علاوہ اس اسمارٹ فون میں 3Dفیس بیوٹی فنکشن بھی شامل ہے، اس کا 8میگا پکسل کا لو لائٹ فرنٹ کیمرہ سیلفی، وڈیو اور یہاں تک کہ وڈیو کالنگ میں قدرتی خوبصورتی اور رنگوں کو عکس بند کرنے کی قابلیت رکھتا ہے۔ انفنکس اسمارٹ 3پلس میں بغیر رکاوٹ مسلسل استعمال جاری رکھنے کیلئے 3500mAhکی بہترین طاقتور بیٹری نصب کی گئی ہے۔ اسمارٹ 3پلس کا سلوگن بھی بہترین تصور اور دیرپا استعمال پر منحصر ہے، جس کا مقصد صارف کو اعلیٰ معیاری فیچرز اور ٹیکنالوجی سے من پسند کام کرنے کا موقع فراہم کرتا ہے۔انفنکس موبائل کے منیجنگ ڈائریکٹر بنجامن جیانگ کا کہنا ہے کہ اسمارٹ 3پلس نوجوان اورٹیکنالوجی میں دلچسپی رکھنے والے افراد کیلئے تیار کیا گیا ہے، ہم چاہتے ہیں کہ وہ اس کی بہترین خصوصیات سے فائدہ اٹھاتے ہوئے اپنی تخلیقی صلاحیتوں کو اس خوبصورت اور بہترین معیار کے مناسب قیمت میں دستیاب فون کے ذریعہ استعمال کرسکیں۔

ہر بہترین تصویر لینے والے فون کے ساتھ سب سے بڑا مسئلہ میموری کا ہوتا ہے۔ زیادہ تصاویر رکھنے کیلئے زیادہ اسٹورج کی ضرورت ہوتی ہے، اسی لئے اسمارٹ 3پلس میں بڑی 32GBکی اسٹورج دستیاب جو SDکارڈ کے ذریعہ 256GBتک بڑھائی جاسکتی ہے جس سے استعمال کرنے والے کو اسٹورج کی کمی کا کبھی سامنا ہی نہ کرنا پڑے۔ اسمارٹ 3پلس کی ایک اور بہترین خصوصیت ڈیول 4Gکی سہولت ہے ، جس سے استعمال کرنے والے کو 4Gاسٹریمنگ اور تیز ترین ڈاؤن لوڈ کی آسانی موجود ہے۔ یہ خصوصیت اتنی کم قیمت میں کسی اور اسمارٹ فون میں موجود نہیں۔ انفنکس اعلیٰ اور ذہین طرز زندگی گزارنے کیلئے ٹیکناوجی اور فیشن کے ملاپ سے نوجوانوں کی ابھرتی ہوئی مارکیٹ کیلئے بہترین مصنوعات بنانے کیلئے پرعزم ہے۔ یہی وجہ ہے کہ اس کی ٹیم اپنی مصنوعات میں مسلسل جدت لانے کیلئے کوشاں ہے، اور نوجوانوں کو ان کی ضرورت کے مطابق وہ بہترین ٹولز فراہم کرتی ہے جس سے انہیں اپنی بھرپور صلاحیتوں کا اظہارکرنے کا ذریعہ دستیاب ہو، اور ان مصنوعات کی مدد سے انہیں بڑے پلیٹ فارم تک رسائی مل سکے جہاں وہ اپنی صلاحیتوں میں مزید اضافہ کر سکیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.