Urdu News and Media Website

بابر کی سنچری رائیگاں،سیریز انگلینڈ کے نام

نوٹنگھم(سپورٹس ڈیسک)بابر اعظم کی سنچری رائیگاں گئی،انگلینڈ نے چوتھے ون ڈے میں پاکستان کو شکست دے کر سیریزمیں 3-0 کی واضح برتری حاصل کر لی۔تفصیلات کے مطابق پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان کھیلے گئے چوتھے ون ڈے انٹر نیشنل میں انگلینڈ نے پاکستان کو 3 وکٹوں سے شکست دےدی۔انگلینڈ نے341 رنز کا ہدف آخری اوور میں 7 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا میزبان ٹیم نے5 ایک روزہ میچز کی سیریز میں 3صفر کی برتری حاصل کر کے سیریز اپنے نام کر لی۔ پاکستان کے 341 رنز کے ہدف کے تعاقب میں انگلینڈ کی ٹیم نے جارحانہ کھیل پیش کرتے ہوئے ہدف آخری اوور میں 7 وکٹوں پر حاصل کر لیا، اوپنر جیسن رائے 114 رنز بنا کر نمایاں رہے، جیمز ونس 43 ،جوئے روٹ 36 رنز جبکہ جو ڈینلی 17 رنز بنا کرآؤٹ ہوئے۔کپتان جوس بٹلر اور معین علی صفر پر ہی پولین لوٹ گئے جبکہ ٹام کرم 31 رنز کا اضافہ ہی کر سکے۔تاہم بین سٹوکس نے71 رنز کی ناقابل شکست اننگز کے ساتھ ذمہ دارانہ بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹیم کو فتح سے ہمکنار کیا ۔
دوسری جانب پاکستان کی جانب سے عماد وسیم اور محمد حسنین نے 2،2 ، شعیب ملک ، حسن علی اور جنید خان نے ایک ، ایک وکٹ حاصل کی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.