Urdu News and Media Website

مٹھاس کی بارش ،وہ بھی کافی کے کپ پر

شنگھائی (ویب ڈیسک)کافی کے شوقین افراد کیلئے بڑی خوشخبری ،اب کافی پینے کا مزہ دوبالا ہو جائے گا۔تفصیلات کے مطابق چین کے دارالحکومت شنگھائی کی ایک کافی شاپ نے کافی کا انوکھا کپ متعارف کروایا ہے جس کا نام ہی ‘’’سویٹ لٹل رین ‘‘ہے۔اس کپ کی خصوصیت اس میں موجود کافی نہیں ہے بلکہ اس کے اوپر برستی میٹھے کی بارش ہے۔مولیئر کافی شاپ میں امریکانو کافی کا یہ ایک بڑا سا کپ پیش کیا جاتا ہے جس پر کاٹن کینڈی لٹکی ہوئی ہوتی ہے۔جیسے جیسے کپ میں گرما گرم کافی کا دھواں کینڈی تک پہنچتا ہے، کینڈی آہستہ آہستہ نرمی سے گھلنا شروع کر دیتی ہے۔جی یہ وہی کاٹن کینڈی ہے ہمارے ہاں جسے بچے بوڑھی اماں/دادی کے بال بھی کہتے ہیں۔اس طرح سے کافی میں مٹھاس کی بارش ہوتی رہتی ہے۔اس ایک کپ کی قیمت 9 ڈالر ہے۔ جی ہاں کافی کے اوپر برستی میٹھے کی بارش آپ کی کافی کا مزہ دوبالا کر د یتی ہے۔کافی کے شوقین افراد اس کپ کو کافی پسند کر رہے ہیں اور اس کپ سوشل میڈیا پر بھی چرچا شروع ہوگیا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.