Urdu News and Media Website

کرس گیل کی ورلڈ کپ کیلئے خصوصی تیاریاں

لندن(سپورٹس ڈیسک)کرس گیل کی ورلڈ کپ جادو دکھانے کیلئے خصوصی تیاریاں شروع۔تفصیلات کے مطابق چھکوں کے بادشاہ کرس گیل نے جم جانا چھوڑ دیا ہے اور اب وہ ورلڈ کپ کے لیے یوگا کے ذریعے فٹنس برقرار رکھنے کے ساتھ آرام اور سکون کو ترجیح دے رہے ہیں۔ایک انٹرویو میں کرس گیل نے اپنی فٹنس پر بات کرتے ہوئے کہا کہ 39 سال کی عمر میں خود کو فٹ رکھنے کےلیے وہ اپنے فارمولے پر عمل پیرا ہیں، ورلڈ کپ سے پہلے جم جانا چھوڑ دیا ہے، اب صرف اور صرف یوگا کرنے کے ساتھ مالش کراتے ہیں اور پھر آرام کرتے ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.