Urdu News and Media Website

چوراورکام چورقیادت عوام کی ہمدرد نہیں:الطاف شاہد

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)پاک سرزمین پارٹی برطانیہ ویورپ کے صدر چودھری محمدالطاف شاہد نے کہاہے کہ چوراورکام چورقیادت عوام کی ہمدرد نہیں۔زوروشورسے ہرچورکااحتساب کیاجائے۔قومی معیشت کواربوں روپوں کاچونالگانیوالے دوران قید کسی قسم کی سہولیات اورمراعات کے مستحق نہیں ۔پاک سرزمین پارٹی کی قیادت کرپشن فری پاکستان کی خواہاں اوراس کیلئے کوشاں ہے۔جوکراچی چندبرس قبل امن ، روشنی ،کلچر اورتعمیروترقی کاگہوارہ تھاآج اسے کوڑا کرکٹ کاڈھیربنادیا گیا ۔کراچی کے محروم طبقات سمیت شہرقائدؒ کے درودیواربھی مصطفی کمال کوپکاررہے ہیں ۔پاک سرزمین پارٹی کے چیئرمین مصطفی کمال نے ناظم کراچی کی حیثیت سے انمٹ نقوش چھوڑے۔ان کے دورنظامت میں کراچی کوہرشعبہ میں ریکارڈترقی نصیب ہوئی۔کراچی مادروطن کامعاشی مرکز ہے اورایک سازش کے تحت اس مرکزکوکمزورکیاجارہا ہے ۔وہ ایک اہم تنظیمی اجلاس سے خطاب کررہے تھے ۔چودھری محمدالطاف شاہدنے مزید کہا کہ پاک سرزمین پارٹی کے چیئرمین مصطفی کمال  ،مرکزی صدرانیس احمدقائم خانی اورمرکزی سیکرٹری جنرل رضاہارون نے قومی سیاست سے کئی دہائیوںکی نفرت ،عداوت اور گھٹن ختم کرنے کاجوبیڑا اٹھایا ہے وہ اپنے اس اعلیٰ مقصد میں ضرورکامیاب ہوں گے۔پاکستان کی خوشحالی کاراستہ کراچی میں امن کی بحالی سے ہوکرجاتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ پاک سرزمین پارٹی کاانقلابی منشور جمہور کے مفادات اورضروریات سے مطابقت رکھتا ہے۔منتخب سیاستدانوں کاپاک سرزمین پارٹی کے اغراض ومقاصداورہمارے پرعزم مرکزی چیئرمین مصطفی کمال کی قیادت پراظہار اعتماد نویدانقلاب ہے ۔انہوں نے کہا کہ ملک سے گالی اورگولی کاکلچر ختم کرنا پاک سرزمین پارٹی کی قومی ترجیحات میں سرفہرست ہے ۔  پاک سرزمین پارٹی کے چیئرمین مصطفی کمال  ،مرکزی صدرانیس احمدقائم خانی اورمرکزی سیکرٹری جنرل رضاہارون ملک میں مفاہمت ،رواداری اورمساوات کے فروغ کیلئے کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.