Urdu News and Media Website

21 دسمبرکوپاکستان کی دو فلمیں بیک وقت نمائش کیلئے پیش کی جائیں گی

کراچی(نیوز نامہ) 21 دسمبرکوپاکستان کی دو فلمیں بیک وقت نمائش کیلئے پیش کی جارہی ہیں۔ پاکستانی فلم رنگ ریزہ کی کاسٹ نے نئی آنیوالی فلم ارتھ ٹو کی کامیابی کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔بالی وڈ فلم ارتھ کا ری میک ارتھ ٹو میں مرکزی کردار نبھارہے ہیں شان شاہد جبکہ حمائمہ ملک، محیب مرزا اور عظمی حسن بھی فلم کی کاسٹ میں شامل ہیں۔دوسری فلم رنگ ریزہ بھی 21 دسمبر کوہی بڑے پردے کی زینت بنے گی جس کی کاسٹ میں شامل ہیں عروہ حسین، بلال اشرف، رشید گوہر سمیت دیگر اداکار۔رواں برس عید الضحٰی کے موقع پر بھی دو بڑی پاکستانی فلمیں ریلز کی گئی تھی جنہوں نے باکس آفس پر کافی دھوم مچائی تھیں۔ آنے والی فلمیں ان کا ریکارڈ توڑ پائیں گی یا نہیں۔ شائقین خود ہی فیصلہ کریں گے۔

تبصرے