Urdu News and Media Website

طالبان کا فوجی چیک پوسٹ پر حملہ، 9 اہلکار جاں بحق, 4 زخمی،17 حملہ آ ور ہلاک

کابل (نیوز نامہ) طالبان نے افغان صوبے فراہ میں ایک فوجی چیک پوسٹ پر حملہ کر کے 9 اہلکاروں کو جاں بحق اور 4 کو زخمی کر دیا جوابی کاروئی میں17 طالبان حملہ ہو گئے ۔ طالبان عسکریت پسندوں نے افغانستان کے مغربی صوبے میں ایک فوجی پوسٹ پر حملہ کر کے کم از کم نو فوجیوں کو جاں بحق کر دیا ہے۔ صوبہ فراہ کے گورنر کے ترجمان محمد ناصر مہری کےمطابق یہ حملہ گزشتہ شب پشت روڈ ڈسٹرکٹ میں کیا گیا۔ اس حملے میں نو افغان فوجی جاں بحق جبکہ چار دیگر زخمی ہوئے۔ افغان فوجیوں کے خلاف بھاری توپیں بھی استعمال کی گئیں۔ مہری کے مطابق افغان جنگی طیاروں نے کارروائی کرتے ہوئے 17 طالبان حملہ آوروں کو ہلاک کر دیا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.