Urdu News and Media Website

سابق وزیراعظم سمیت 7 افراد کے نام ای سی ایل پر ڈال دیئےگئے

اسلام آباد(نیوز نامہ)حکومت نے سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سمیت 7 افراد کے نام ای سی ایل پر ڈال دیئے۔تفصیلات کے مطابق حکومت نے نیب کی درخواست پر سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اور سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل سمیت 7 افراد کے نام ای سی ایل پر ڈال دیے۔وزارت داخلہ کی جانب سے دیگر جن افراد کے نام ای سی ایل پر ڈالے گئے ان میں مبین صولت، شاہد اسلام الدین، عمران الحق، عظمیٰ عادل خان اور عامر نسیم شامل ہیں۔
واضح رہے کہ سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اور سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کے خلاف نیب ایل این جی کیس کی تحقیقات کر رہا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.