Urdu News and Media Website

خطرناک پرندے نے مالک پرحملہ کرکے قتل کردیا

فلوریڈا(ویب ڈیسک)دنیا کے خطرناک ترین پرندوں میں شمار کیے جانے والے پرندے نے اپنے مالک پرحملہ کرکے قتل کردیا۔اڑنے کی صلاحیت سے محروم پرندے نے اپنے مالک پر اس وقت حملہ کیا جب وہ انہیں غذا دینے پہنچا تھا۔ ریاست فلوریڈا کے 75 سالہ شخص مارون ہاجوس کو انتہائی تشویش ناک حالت میں ہسپتال منتقل کرنے کی کوشش کی گئی، تاہم وہ جان بر نہ ہوسکے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.