Urdu News and Media Website

وزیراعظم کی بھارتی اور اسرائیلی قیادت پر تنقید

اسلام آباد(نیوز نامہ)وزیراعظم عمران خان کی بھارتی اور اسرائیلی قیادت پر شدیدتنقید۔وزیراعظم عمران خان نےسماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے ایک بیان میںکہا کہ اسرائیلی اور بھارتی لیڈر اقوام متحدہ کی قراردادوں کی دھجیاں اڑا رہے ہیں۔ اسرائیلی اور بھارتی لیڈر مغربی کنارے اور مقبوضہ کشمیر پر جبری قابض ہیں،یہ لیڈر عالمی قوانین کی کھلم کھلا خلاف ورزی کر رہے ہیں۔اسرائیلی اور بھارتی لیڈر ووٹ لینے کے لیے اخلاقی پستی کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔



انہوں نے اپنے ٹوئٹ میں بھارتی اور اسرائیلی عوام سے پوچھا کہ وہ اپنے لیڈروں سے کیوں نہیں پوچھتےکہ وہ الیکشن جیتنے کے لیے کس حد تک گر سکتے ہیں؟وہ اپنے لیڈروں پر غصے کا اظہار کیوں نہیں کرتے؟

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.