Urdu News and Media Website

وزیراعظم کے ٹوئٹ پر شہباز شریف کا جوابی ٹوئٹ

اسلام آباد(ویب ڈیسک)وزیراعظم عمران خا ن کے ٹوئٹ پر سابق وزیراعلیٰ پنجاب اور قومی اسمبلی کے اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کا جوابی ٹوئٹ۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں کہا ہے کہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ناانصافیوں کی وجہ سے کئی قومیں تباہ ہوئیں، وہ قومیں تباہ ہوئیں جہاں طاقتور کے لیے ایک قانون، کمزور کے لیے دوسرا قانون تھا۔
وزیر اعظم کے ٹوئٹ پر قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نےجوابی ٹوئٹ کیا کہ حکمران کی غیرقانونی طور پر تعمیر رہائش گاہ کو ریگولرائز کیا گیا جبکہ غریبوں کے گھر مسمار کیے جارہے ہیں۔ اللہ تعالیٰ ہمیں صحیح راستےپرچلنےکی رہنمائی عطافرمائے۔

تبصرے