Urdu News and Media Website

سیکیورٹی اہلکار کاشاندار رقص ،ویڈیو وائرل

فلپائن(ویب ڈیسک)سیکیورٹی اہلکاروں کا کام ویسے تو عوام کی حفاظت کرنا ہےمگر کچھ اہلکاراپنی دلچسپ حرکتوں کی وجہ سے سوشل میڈیا پردھوم مچاتے رہتے ہیں۔ حال ہی میں فلپائن کے ایک سیکیورٹی اہلکار کےڈانس نے انٹرنیٹ پر دھوم مچادی ہے۔تفصیلات کے مطابق فلپائن کے شہر Gapanکی ایک سپر مارکیٹ میں ایک سیکیورٹی اہلکار نے رقص کا شاندار مظاہرہ کیا۔ڈیوٹی پر معمور اہلکاراپنے فرائض انجام دینے کے ساتھ ساتھ میوزک کے دُھن پر ڈانس مووز پیش کرکے وہاں آنے والے کسٹمرز کو تفریح بھی فراہم کر رہا تھا۔میوزک کی دھن پر ڈانس کرتے اس سیکیورٹی اہلکار کو دیکھ کر وہاں موجود افراد بے حد محظوظ ہوئے۔ جبکہ دوسری جانب یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوچکی ہے جسے اب تک لاکھوں افراد دیکھ چکے ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.