Urdu News and Media Website

زرداری بڑی مشکل میں پھنس گئے

اسلام آباد(نیوز نامہ)سابق صدرآصف علی زرداری بڑی مشکل میں پھنس گئے، نیب نے جعلی اکاؤنٹس کیس ریفرنس تیار کر لیا ۔ تفصیلات کے مطابق ،نیب نےسابق صدر آصف علی زرداری کے خلاف جعلی اکاؤنٹس ریفرنس تیار کر لیا جبکہ پنک ریذیڈنسی کیس کا ریفرنس چیئرمین نیب کی منظوری کے بعد آئندہ ہفتے احتساب عدالت میں دائر ہوگا۔ آصف علی زرداری کے خلاف نیب ریفرنسز پر تیزی سے پیشرفت، جعلی اکاؤنٹس اور میگا منی لانڈرنگ ریفرنس تیار، پارک لین اور بلٹ پروف گاڑیوں کی تحقیقات بھی حتمی مراحل میں داخل ہو گئیں۔
واضح رہے کہ آصف زرداری کیخلاف پنک ریذیڈنسی کیس کا ریفرنس دائر کرنے کی منظوری نیب ایگزیکٹو بورڈ سے لی جائے گی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.