Urdu News and Media Website

برف کے گولے مارنے کی انوکھی جنگ

ماسکو(ویب ڈیسک)روسی دار الحکومت ماسکو میں مقامی لوگوں کے درمیان انوکھی جنگ چھڑ گئی۔تفصیلات کے مطابق برفباری کے دوران مقامی لوگوں نے ایک دوسرے کوبرف کے گولے مارنے کی ایک انوکھی جنگ چھیڑڈالی ۔روئی کی طرح سفید برف کی چادر پر تو سنجیدہ لوگوں کا موڈ بھی تبدیل ہوجاتا ہے اور ہر ایک کی کوشش ہوتی ہے کہ برفباری کے موسم کا بھرپور لطف اْٹھا کر ان لمحات کو یادگار بنائے۔ایسا ہی کچھ روس کے دارلحکومت ماسکو میں ہوااور سینکڑوں کی تعداد میں لوگوں نےاس جنگ میں شرکت کی۔انوکھی اور دلچسپ لڑائی کے شرکاء برف کے بڑے بڑے گولے بنا کر ایک دوسرے پر چڑھ دوڑے اور موسم کا بھرپور انداز میں لطف اٹھایا۔واضح رہے کہ یہ دلچسپ لڑائی ہر سال موسم سرما کے اختتام سے قبل منعقد کی جاتی ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.