Urdu News and Media Website

دنیا کا مہنگا ترین کبوتر،،،،،کروڑوں میں نیلام

بیلجیم(ما نیٹرنگ ڈیسک)ایشیاممالک کے بعد اب کبوتر بازی کے مقابلے یورپ میں بھی مقبول ہونے لگے ہیں ۔دنیا کا مہنگا ترین کبوتر جس کی قیمت15لاکھ ڈالر جو کے پا کستان کے21کروڑ سے بھی زیادہ بنتے ہیں۔بیلجیم میں ارمانڈ نا می کبوتر کی نیلامی ہوئی ہے جس میں چین کے دو شہریوں میں سخت مقابلے کے بعد کبوتر 15لاکھ ڈالر میں فروخت ہوا۔جو کہ دنیا میں کبوتر کی سب سے بڑی بولی تھی ارمانڈ نا می کبوتر زیادہ دیر اڑنے اور تیزاڑان بھرنے میں سب کبوتروں کے ریکارڈ تو ڑ چکا ہے یہی اس کی سب سے بڑی خصوصیت ہے۔ ملک بیلجیم میں پرندوں کی نیلامی کا یہ کھیل بھی اتنا ہی قدیم ہے جتنا کہ چین کے لوگوں کی پرندوں کے ساتھ محبت پرانی ہےکبوتر خریدنے والے شخص کا نام ظاہر نہیں کیا گیا جب کہ کبوتر فروخت کرنے والے کا نام جویل ورشوٹ تھا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.