Urdu News and Media Website

کینسر کی مریضہ کی آخری خواہش پوری،شاہ رخ ملنے آئیں گے

ممبئی(نیوز نامہ) بالی ووڈ پر راج کرنے والے کنگ شاہ رخ خان مداحوں کے دلوں پر بھی راج کرتے ہیں۔حال ہی میں شاہ رخ نے ایک فیصلے سے اپنے مداحوں کے دلوں میں مزید جگہ بنا لی۔شاہ رخ نے اپنے ایک پیغام میں کینسر کی مریضہ ’’ارونا پی کے ‘‘ سے ملاقات کا  وعدہ کرتے ہوئے ان کی صحت یابی کے لیے دعا کی اور کہا کہ جلد ہی ارونا سے ملاقات کرو گا۔کینسر کے مرض میں مبتلا بھارت کی رہائشی’’ ارونا پی کے ‘‘ کنگ خان کی بہت بڑی مداح ہیں اور ان سے زندگی میں ایک بار ملنے کی خواہش رکھتی ہیں اور ان کی یہ خواہش بہت جلد پوری ہونیوالی ہے۔ارونا گزشتہ 6 برسوں سے کینسر کی مریضہ ہیں اور اس مرض  سے لڑنے کے لیے وہ شاہ رخ کو اپنے لیے سب بڑی طاقت سمجھتی ہیں۔رواں برس مارچ میں ارونا نے ایک ٹوئٹ کی تھی جس سے وہ شاہ رخ خان سے ملاقات کے قریب پہنچ چکی ہیں،ٹویٹ میں انہوں نے شاہ رخ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا تھا کہ میں گریجوایٹ ڈاکٹرہوں میرے دوست اور خاندان کے افرادمیرے ہمراہ ہیں لیکن میری سب سے بڑی طاقت شاہ رخ خان ہیں اور وہ یہ بات جانتے بھی نہیں ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.