Urdu News and Media Website

صفائی کے پیغام کو ہر ممکن پلیٹ فارم پر مقبول بنانے کی البیراک کی کاوشیں جاری رہیں گی، ترجمان

لاہور(نیوزنامہ)البیراک ویسٹ مینجمنٹ صفائی کے پیغام کو عام کرنے کے لیے ہر سطح پر کوشش کو جاری رکھے ہوئے ہے۔اس سلسلے میں یو سی 126کے چئیرمین شیخ نعیم سے البیراک کمیونیکیشنز ٹیم نے ملاقات کی۔ میٹنگ کے دوران بیگم پورہ کے علاقہ میں صفائی کے انتظامات کے حوالے سے چئیرمین کو آگاہ کیا گیا جبکہ نظام کو مزید موثر بنانے کے حوالے سے ممکنہ تجاویز بھی زیرِ غور آئیں۔البیراک ٹیم نے یوسی چئیرمین کے ہمراہ علاقے کا دورہ کیا اور گھر گھر دستک دے کر صفائی آگاہی مواد علاقہ مکینوں میں تقسیم کیا۔ جبکہ دوسری جانب الحمرا ہال، مال روڈ میں برٹش کونسل کی جانب سے منعقدہ ثقافتی شو ’’ـہیریٹیج نائو ـ ‘‘کے دوران صفائی کے امور بنھانے کے لیے بھی البیراک صفائی عملہ پیش پیش رہا۔ البیراک سینٹری سٹاف نے الحمراء گرائونڈاور راہداریوں میں صفائی کے ساتھ ساتھ کوڑا کرکٹ بھی اٹھایا جبکہ احاطے میں نصب کیے گئے مجسموں اور مورتیوں کو بھی خصوصی آپریشن کے دوران صاف کیا گیا۔ البیراک کی جاری سرگرمیوں کے حوالے سے البیراک ترجمان کا کہنا تھا کہ ان سرگرمیوں کا مقصد ہر ممکن طریقے سے صفائی کے پیغام کو عام کرنا اور ماحولیاتی تحفظ کی اہمیت کو اجاگر کرنا ہے اور مستقبل میں بھی یہ کاوشیں اسی طرح جاری رہیں گی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.