Urdu News and Media Website

ایف آئی اے کا اپنے ہی محکمے میں موجود کالی بھیڑوں کے خلاف آپریشن

کراچی(نیوز نامہ) وفاقی تحقیقاتی ادارے( ایف آئی اے)نے اپنے ہی محکمے میں موجود کالی بھیڑوں کے خلاف آپریشن شروع کردیا۔تفصیلات کے مطابق رشوت لینے پر 2 افسران اور فرنٹ مین کے خلاف ایف آئی اے نے تحقیقات کا آغاز کردیا، جلد حقائق سامنے آجائیں گے۔ایف آئی اے ذرائع نے بتایاکہ ڈپٹی ڈائریکٹر اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر پر صنعت کار سے رشوت لینے کا الزام ہے، تحقیقات کے بعد جرم ثابت ہونے پر سخت کارروائی کی جائے گی۔ملزمان پر الزام ہے کہ انہوں نے مبینہ طور پر 2 کروڑ 40 لاکھ روپے رشوت لی ہے۔قبل ازیں رواں سال جنوری میں ایف آئی اے افسران کا انسانی اسمگلنگ میں ملوث ہونے کا انکشاف ہوا تھا۔ایک رپورٹ میں کہا گیا تھا کہ 2014 میں افغان شہریوں کو غیر قانونی طریقے سے برطانیہ بھیجا گیا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.