Urdu News and Media Website

بھارتی دراندازی: وزیراعظم کی زیرصدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس

اسلام آباد(نیوز نامہ) بھارتی فضائیہ کی جانب سے کنٹرول کی خلاف ورزی پر،وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کا ہنگامی اجلاس۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم ہاؤس میں ہونے والے اجلاس میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، وزیر دفاع پرویز خٹک اور سینئر عسکری قیادت نے شرکت کی، اجلاس میں بھارتی دراندازی کے بعد آئندہ کے لائحہ عمل پر غور کیا جارہا ہے۔اجلاس میں عسکری قیادت نے کسی بھی صورتحال سے نمٹنے کے لیے اپنی تیاریوں سے آگاہ کیا جب کہ وزیراعظم کو ائیرڈیفنس کی جانب سے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

تبصرے