Urdu News and Media Website

پلوامہ حملہ مودی سرکار نے خود کرایا:بھارتی سماجی رہنما کا انکشاف

ممبئی(مانیٹرنگ ڈیسک)پلوامہ حملے میں پاکستان پر الزامات عائد کرنے والی بھارتی حکومت کو اپنے ہی ملک اندر سے الزامات کا سامنا۔ بھارتی سیاستدانوں سمیت سماجی شخصیات نہ صرف پلوامہ حملے پر سوالات اٹھارہے ہیں بلکہ مودی سرکار کو اس کا قصور وار بھی ٹھہرا رہے ہیں۔بھارتی خبر رساں ادارے کے مطابق ہندو انتہا پسند تنظیم مہاراشٹر نَوونِرمان سینا کے سربراہ راج ٹھاکرے نے بھی پلوامہ حملے پر سوال اٹھادیے ہیں اور بھارت کے قومی سلامتی کے مشیر اجیت دوول کو تفتیش کے کٹہرے میں لانے کا مطالبہ کردیا ہے۔ راج ٹھاکرے نے کہا کہ نیشنل سیکیورٹی ایڈوائزر اجیت دوول سے تحقیقات کی جائیں تو پلوامہ حملے کی حقیقت سامنے آجائے گی۔ پلوامہ حملے میں مارے گئے فوجی سیاسی متاثرین ہیں، حکومتیں سیاسی مقاصد کیلئے ایسے کام کرتی ہیں لیکن مودی حکومت میں ایسے واقعات میں اضافہ ہوا۔
دوسری طرف بھارت کے سماجی رہنما ومن میشرام نے بھی پلوامہ حملے پر انکشاف کیا ہے کہ حملہ مودی سرکار نے خود کرایا اور الزام پاکستان پر لگادیا،8 دن پہلے سے حکومت کو حملے کا علم تھا، آئی بی کی رپورٹ موجود تھی، لیکن سرکار نے فوجیوں کو بچانے کے بجائے مروا دیا اور ملبہ پاکستان پر ڈال دیا۔

تبصرے