Urdu News and Media Website

ڈیورچرڈسن نے سیٹھی کے بیان کی تردید کردی

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے چیف ایگزیکٹو ڈیورچرڈسن نے دوٹوک الفاظ میں چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی کے اس بیان کی تردید کی ہے جس میں انہوں نے کہا تھا کہ ورلڈ الیون کی ٹیم آئندہ دو سال بھی پاکستان آئے گی۔ جنوبی افریقہ سے تعلق رکھنے والے آئی سی سی چیف ایگزیکٹو ڈیورچرڈسن کا قذافی سٹیڈیم لاہور میں پریس کانفرنس کے دوران کہنا تھا کہ یہ بات غلط ہے کہ ورلڈ الیون کی ٹیم آئندہ دو سال پاکستان آئے گی۔

ڈیورچرڈسن نے کہا کہ 2009ءکے مقابلے میں پاکستان میں سکیورٹی کے معاملات بہتر ہوئے ہیں اور پاکستان نے ورلڈ الیون کی میزبانی کے ساتھ دنیا کو اپنے تحفظ کے ساتھ میزبانی کا پیغام دے دیا ہے۔ آئی سی سی چیف ایگزیکٹو نے کہا کہ ”پی ایس ایل“ کے زیادہ میچوں کی میزبانی پاکستان کے سٹیڈیمز کریں، یہی پاکستان میں کرکٹ کی واپسی کی درست سمت ہوگی۔ اس سے قبل چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی کا ایک بیان برطانوی اخبار ”گارجین“ میں شائع ہوا تھا کہ ورلڈ الیون آئندہ آئندہ دوسال مزید پاکستان آکر کھیلے گی۔

تبصرے